اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد 16ستمبر کو ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای کے نمایندہ براے ہند حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور صاحب نے دفتر صدائے حسینی پہنچ کر جناب جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی کو انکی والدہ محترمہ کنیز عباس کی رحلت پر پرسہ دیتے ہوئے دفتر میں داخل ہوتے ہوئے محرومہ کی روح پر فتوح کو شاد کرنے کے سورہ فاتحہ کی تلاوت کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جناب جعفر حسین کا ماں کی عظیم نعمت سے محروم ہوجانا یقینا لائق رنج و ملال ہے۔اور مرحومہ کے حق میں دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا مرحومہ کو جناب زہرا سلام اللہ علیھا کے کنیزوں میں محشور فرمائے ۔ جناب سید جعفر حسین نے جناب مہدی مہدوی پور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی دفتر میں تشریف آوری اور پرسہ سے بڑا حوصلہ ملا ہے نائب امام ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای کے نمایندہ کی آمد اور دعائے مغفرت یقینا میری والدہ کیلئے نجات کا سبب بنے گی ۔ جناب مہدوی پور صاحب دفتر صدائے حسینی میں کافی دیر تک تشریف فرما رہے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب جعفر حسین کی صحافتی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ جعفر حسین کی قومی خدمات کا اعتراف کرنا اور خراج تحسین پیش کرنا ہر حسینی کا فریضہ ہے آج صدائے حسینی کی آواز پر ہزاروں لوگ لبیک کہنے والے ہیں اور میں بھی اس حسینی آواز پر لبیک کھتا ہوں ۔ میں روزنامہ صدائے حسینی کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعا گو ہوں ۔اس موقع پر مولانا سید تقی رضا عابدی'، معتمد عمومی ساوتھ انڈیا علماء کونسل مولانا مرزا رضوان علی اصفہانی، انچارج کونسلیٹ عزت مآب علی پریاد، دفتر رھبری کے ترجمان مولانا سید تقی حیدر نقوی،' پبلک ریلیشن آفیسر مہدی خراسانی'،مرزا صفدر علی ابرار،جناب فیاض علی صاحب ،جناب عنایت حسین ،سید محمد قائم ،سید محمد تقی کرامت علی سلمان عابدی،رضوان عابدی ،محمد بدر الحسن اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲